صدر عبد الفتاح السیسی کے ذریعہ جاری کردہ مصری موقف اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ لیبیا کی سرحد کے قریب ملک کے مغرب میں واقع ایک فضائی اڈہ کے دورہ پر تھے جبکہ ترکی کی جانب سے سرت اور جعفرہ نامی ان شہروں پر کنٹرول کرنے سے قبل فوجی آپریشن روکنے سے انکار کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں لیبیا کی نیشنل آرمی موجود ہے۔
سیسی نے اپنی افواج سے کہا ہے کہ مصری حکومت کی طرف سے کسی بھی براہ راست مداخلت کو اب بین الاقوامی قانونی جواز حاصل ہو گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے میثاق میں موجود اپنے دفاع کا حق ہو یا لیبیا کی عوام کی طرف سے منتخب کردہ ایوان نمائندگان کی طرف سے درخواست کی گئی ہو دونوں معاملہ برابر ہے۔(۔۔۔)
اتوار 29 شوال المکرم 1441 ہجرى - 21 جون 2020ء شماره نمبر [15181]