سیسی نے لیبیا میں ترکی کے لئے سرخ لکیریں کھینچی

گزشتہ روز مصری صدارت کی طرف سے صدر عبد الفتاح السیسی کی اس نشر کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے جب وہ لیبیا کی سرحد پر واقع مغربی فوجی زون کے دورہ پر تھے

TT

گزشتہ روز مصر نے لیبیا میں ترکی کی مداخلت کے سامنے سرخ لکیریں کھینچی ہے اور اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ ممکنہ اقدام کے لئے تیاری کریں اور اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ اس کی مداخلت بین الاقوامی قوانین کے مطابق قانونی طور پر ہوگا کیونکہ لیبیا کی قانونی حکومت نے اس کی درخواست کی ہے۔

صدر عبد الفتاح السیسی کے ذریعہ جاری کردہ مصری موقف اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ لیبیا کی سرحد کے قریب ملک کے مغرب میں واقع ایک فضائی اڈہ کے دورہ پر تھے جبکہ ترکی کی جانب سے سرت اور جعفرہ نامی ان شہروں پر کنٹرول کرنے سے قبل فوجی آپریشن روکنے سے انکار کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں لیبیا کی نیشنل آرمی موجود ہے۔

سیسی نے اپنی افواج سے کہا ہے کہ مصری حکومت کی طرف سے کسی بھی براہ راست مداخلت کو اب بین الاقوامی قانونی جواز حاصل ہو گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے میثاق میں موجود اپنے دفاع کا حق ہو یا لیبیا کی عوام کی طرف سے منتخب کردہ ایوان نمائندگان کی طرف سے درخواست کی گئی ہو دونوں معاملہ برابر ہے۔(۔۔۔)

اتوار 29 شوال المکرم 1441 ہجرى - 21 جون 2020ء شماره نمبر [15181]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]