یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مصر، سوڈان اور ایتھوپیا کے مابین مذاکرات تعطل کے شکار ہیں اور تینوں ممالک آپس میں معاہدہ کرنے میں ناکام رہے ہیں خاص طور پر پانی کی تقسیم کے طریقۂ کار میں ناکام ہوئے ہیں۔
مصر نے سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کونسل سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم کے معاملہ کے منصفانہ اور متوازن حل تک پہونچنے کے لئے بین الاقوامی قوانین وقواعد کے مطابق تینوں ممالک اپنی ذمہ داریوں کے نفاذ کے سلسلے میں نیک نیت سے مذاکرات جاری رکھے جانے کی اہمیت کی تصدیق کر سکیں اور "الشرق الاوسط" کو 62 صفحات پر مشتمل اس پیغام کا متن حاصل ہوا ہے جس سے ایتھوپیائی موقف کی سنگینی کی وضاحت ہو رہی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 29 شوال المکرم 1441 ہجرى - 21 جون 2020ء شماره نمبر [15181]