سلامتی کونسل کے سامنے "نہضہ ڈیم" کی فائل

28 مئی کو مصنوعی سیارہ کے ذریعہ لی گئی نہضہ ڈیم کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
28 مئی کو مصنوعی سیارہ کے ذریعہ لی گئی نہضہ ڈیم کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

مصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پرسو ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم سے متعلق مسئلے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یہ علاقائی تناؤ کا باعث بنا ہوا ہے اور قاہرہ اس سلسلہ میں اس کے نتائج سے خوفزدہ ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مصر، سوڈان اور ایتھوپیا کے مابین مذاکرات تعطل کے شکار ہیں اور تینوں ممالک آپس میں معاہدہ کرنے میں ناکام رہے ہیں خاص طور پر پانی کی تقسیم کے طریقۂ کار میں ناکام ہوئے ہیں۔

مصر نے سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کونسل سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ ایتھوپیا کے نہضہ ڈیم کے معاملہ کے منصفانہ اور متوازن حل تک پہونچنے کے لئے بین الاقوامی قوانین وقواعد کے مطابق تینوں ممالک اپنی ذمہ داریوں کے نفاذ کے سلسلے میں نیک نیت سے مذاکرات جاری رکھے جانے کی اہمیت کی تصدیق کر سکیں اور "الشرق الاوسط" کو 62 صفحات پر مشتمل اس پیغام کا متن حاصل ہوا ہے جس سے ایتھوپیائی موقف کی سنگینی کی وضاحت ہو رہی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 29 شوال المکرم 1441 ہجرى - 21 جون 2020ء شماره نمبر [15181]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]