سعودی عرب میں زندگی کی واپسی کے پہلے دنوں میں حفاظت پر زورhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2348986/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%DB%81%D9%84%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D9%81%D8%A7%D8%B8%D8%AA-%D9%BE%D8%B1-%D8%B2%D9%88%D8%B1
سعودی عرب میں زندگی کی واپسی کے پہلے دنوں میں حفاظت پر زور
معاشرتی رواداری کے قوانین کا لحاظ کرتے ہوئے پرسو روز مقدس شہر مکہ مکرمہ کی ایک مسجد میں فجر کی نماز ادا کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف بی)
سعودی عرب میں زندگی کی واپسی کے پہلے دنوں میں حفاظت پر زور
معاشرتی رواداری کے قوانین کا لحاظ کرتے ہوئے پرسو روز مقدس شہر مکہ مکرمہ کی ایک مسجد میں فجر کی نماز ادا کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف بی)
سعودی عرب نے معمول کے مطابق زندگی میں واپسی کے پہلے دنوں میں "کوویڈ 19" وائرس سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور گزشتہ روز سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ وبائی بیماری کا سامنا کرنے میں محتاط واپسی بہت ضروری ہے اور انہوں نے اس وباء کا سامنا کرتے ہوئے معاشرتی دوری کے قواعد پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم ایک دم آگے نہ بڑھیں اور کامیابیوں کے مرحلے کو جاری رکھیں جو ہم نے آخری مرحلہ کے دوران حاصل کیا ہے۔
اسی سلسلہ میں وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلہوب نے کہا ہے کہ عام حالات میں واپسی کا مطلب خطرات سے غائب ہونا نہیں ہے بلکہ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود کو اس وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچائے اور اس کے پھیلاؤ کو روک سکے جیسا کہ سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)