لیبیا میں جنگ روکنے کے لئے امریکی دباؤhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2350976/%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%D8%B1%D9%88%DA%A9%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%A8%D8%A7%D8%A4
گزشتہ روز سراج کو زوارة ہوائی اڈہ پر امریکی سفیر اور آفریک کمانڈر سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
امریکہ نے لیبیا کی جماعتوں پر فوجی کشیدگی کو روکنے اور جنگ بندی کی پاسداری کرنے کے لئے اپنے دباؤ میں اضافہ کردیا ہے اور افریقہ میں امریکی افواج کے کمانڈر (اے ایف آرکیم) جنرل اسٹیفن ٹاؤنسنڈ نے لیبیا میں امریکی سفیر رچرڈ نورلینڈ کی موجودگی میں گزشتہ روز زوارة ہوائی اڈہ پر الوفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کے ساتھ ایک ملاقات کی ہے۔
امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ امریکی فریق نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام فریقین کو جنگ بندی اور اقوام متحدہ کے زیر قیادت سیاسی مذاکرات کی طرف واپس جانے کی ضرورت ہے اور امریکی سفیر نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ تشدد کی وجہ سے لیبیا میں (آئی ایس آئی ایس) اور (القاعدہ) تنظیموں کی واپسی کے امکانات بڑھ جائیں گے اور غیر ملکی جماعتوں کے حق میں ملک کے اندر لوگ دو فرقوں میں تقسیم ہو جائیں گے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]