سوڈان کو 1.8 بلین ڈالر کی بین الاقوامی امداد

فروری 2020 میں برلن کے اندر ایک پریس کانفرنس کے دوران میرکل اور حمدوک کو دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
فروری 2020 میں برلن کے اندر ایک پریس کانفرنس کے دوران میرکل اور حمدوک کو دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
TT

گزشتہ کل برلن میں 40 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کے ساتھ ویڈیو کے ذریعہ ہونے والی پارٹنرشپ کانفرنس کے دوران سوڈان اور بین الاقوامی برادری کے مابین تعاون کا ایک نیا باب کھولا گیا ہے اور کانفرنس کے اختتام پر سوڈان کو موجودہ سال کے لئے 1.8 بلین ڈالر کی مالی امداد حاصل ہوئی ہے۔

ایک طرف فرانس اور اسپین سمیت یورپی ممالک نے سوڈان کے نام کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے تو دوسری طرف امریکہ کے نمائندہ نے بھی کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کی سابقہ ​​سرگرمیوں کے بارے میں معاملہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں سوڈان کی مدد کرتا رہے گا۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ ان ممالک میں سرفہرست ہے جنہوں نے اس سال سب سے بڑی مالی اعانت کی ہے کیونکہ اس نے اس سال 365ملین ڈالر کی معاشی اور انسانی امداد کا وعدہ کیا ہے اور اس کے بعد یوروپی یونین نے بھی 312 ملین یورو کا وعدہ کیا ہے اور پھر جرمنی نے 150 ملین یورو کا وعدہ کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 05 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 26 جون 2020ء شماره نمبر [15186]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]