اقوام متحدہ: بھوک کے بحران کی وجہ سے شام کی آدھی آبادی تکلیف وپریشانی سے دوچارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2359191/%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D8%A8%DA%BE%D9%88%DA%A9-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D8%AF%DA%BE%DB%8C-%D8%A2%D8%A8%D8%A7%D8%AF%DB%8C-%D8%AA%DA%A9%D9%84%DB%8C%D9%81-%D9%88%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D8%AF%D9%88%DA%86%D8%A7%D8%B1
اقوام متحدہ: بھوک کے بحران کی وجہ سے شام کی آدھی آبادی تکلیف وپریشانی سے دوچار
ترکی کی سرحد کے قریب کیمپ میں شامی پناہ گزینوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
نیو یارک:«الشرق الأوسط»
«الشرق الأوسط»:«الشرق الأوسط»
TT
نیو یارک:«الشرق الأوسط»
«الشرق الأوسط»:«الشرق الأوسط»
TT
اقوام متحدہ: بھوک کے بحران کی وجہ سے شام کی آدھی آبادی تکلیف وپریشانی سے دوچار
ترکی کی سرحد کے قریب کیمپ میں شامی پناہ گزینوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
ورلڈ فوڈ پروگرام نے کل اعلان کیا ہے کہ شام کی تقریبا نصف آبادی ملک کو درپیش بھوک کے بحران سے متاثر ہوئی ہے اور اس تنظیم نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔
اس پروگرام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریبا 17 ملین شامی باشندوں میں سے 3.9 ملین افراد غذائی تحفظ سے دوچار ہیں اور گزشتہ چھ ماہ کے مقابلے میں 4.1 ملین کا اضافہ ہوا ہے اور اس بیان میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ شامی باشندوں کو بے مثال بھوک کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیوںکہ نو سالوں کے تنازعہ کے تسلسل کے ساتھ بنیادی غذائی اجناس کی قیمتیں غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہیں اور اس میں اس بات کی وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں 200 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]