ٹرمپ اور بائیڈن نے خواتین اور غیر گوروں کے تناسب کو بڑھانے کے لئے مہم چلائی

پرسو پولیس کو میسوری میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کے دوران مظاہرین کو گرفتار کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

ایک طرف ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں تعدد اور نسلی انصاف پر بحث چھڑ رہی ہے تو دوسر طرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مخالف جو بائیڈن کے کیمپ نے نومبر کے انتخابات کے لئے اپنی مہموں میں خواتین اور غیر گوروں کی زیادہ تعداد کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی این این نے بائیڈن کے ایک ساتھی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی انتخابی ٹیم میں مستقل ملازمین میں سے ایک تہائی سے زیادہ غیر سفید ہیں اور ان میں 53 فیصد خواتین ہیں اور دوسری طرف ٹرمپ مہم ٹیم کی جانب سے بیک وقت جاری کردہ اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی مہم کے 25 فیصد سینئر مستقل ملازمین سفید نہیں ہیں اور ان میں سے نصف سے زیادہ خواتین ہیں۔(۔۔۔)

پیر 08 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 29 جون 2020ء شماره نمبر [15189]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]