یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے کوآرڈینیٹر جوزف بوریل نے شام کے ہمسایہ ممالک ، ڈونرز اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ کانفرنس کے افتتاحی موقع پر کہا کہ ہمیں شام کے عوام کے مصائب کے خاتمے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور برسلز نے اعلان کیا کہ کانفرنس کے شرکاء نے 6.9 بلین یورو (7.7 بلین ڈالر) دینے کا وعدہ کیا ہے جس میں 2020 کے لئے 4.9 بلین ڈالر بھی شامل ہیں۔
اسی سلسلہ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کانفرنس میں شرکت کے دوران اپنے ملک کی طرف سے پیش کی جانے والی تقریر میں کہا ہے کہ شام کا بحران شام کی عوام، خطے اور دنیا کے سلامتی اور استحکام پر سنگین دباؤ کا باعث بنا ہے اور لوگوں کی پریشانیاں ابھی تک جاری ہے۔(۔۔۔)
بدھ 10 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 01 جولائی 2020ء شماره نمبر [15191]