رجاء الجداوي کی موت کی وجہ سے مصریوں میں وسیع غم کا ماحولhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2374406/%D8%B1%D8%AC%D8%A7%D8%A1-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%AF%D8%A7%D9%88%D9%8A-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D9%88%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B5%D8%B1%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%88%D8%B3%DB%8C%D8%B9-%D8%BA%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%A7%D8%AD%D9%88%D9%84
رجاء الجداوي کی موت کی وجہ سے مصریوں میں وسیع غم کا ماحول
گزشتہ اتوار کو "کورونا" وائرس سے متاثرہ مصری فنکار رجاء الجداوي کی وفات کے اعلان کے بعد مصر کی فضا میں غم ورنج کا ماحول پیدا ہو گیا اور یہ واقعہ 43 گھنٹہ تک جاری کشمکش کے بعد ہوا ہے اور یہ ایک افسوسناک ڈرامہ کی طرح سامنے آیا اور انہوں نے سینما میں فیشن اور اداکاری کے اپنے 60 سالہ کیریئر اور ٹیلی ویژن اور تھیٹر میں اپنی کارکردگی کا اختتام کیا۔ مصری اور عرب فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے خوبصورتی کے ستارے رجاء الجداوي کی وفات پر اپنے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے انتہائی محرک الفاظ کے ساتھ انہیں یاد کیا ہے اور ان سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے کیونکہ مرحومہ کو فنکارانہ میدان میں مقبولیت حاصل تھی اور انھیں "ایک فنکار، ایک خوبصورت ماں، مخلص اور سب کے لئے محبت کے طور پر جانا گیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)