متحدہ عرب امارات نے فیصلے کو تیز کرنے کے لئے اپنے حکومتی ڈھانچے کو کیا تبدیلhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2374671/%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%D9%86%DB%92-%D9%81%DB%8C%D8%B5%D9%84%DB%92-%DA%A9%D9%88-%D8%AA%DB%8C%D8%B2-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA%DB%8C-%DA%88%DA%BE%D8%A7%D9%86%DA%86%DB%92-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%D8%A8%D8%AF%DB%8C%D9%84
متحدہ عرب امارات نے فیصلے کو تیز کرنے کے لئے اپنے حکومتی ڈھانچے کو کیا تبدیل
دبئی:«الشرق الأوسط»
TT
دبئی:«الشرق الأوسط»
TT
متحدہ عرب امارات نے فیصلے کو تیز کرنے کے لئے اپنے حکومتی ڈھانچے کو کیا تبدیل
فیصلے کو تیز کرنے کے مقصد کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نے کل اپنی حکومت کے لئے ایک نئے ڈھانچے کی تشکیل کا انکشاف کیا ہے اور حکومت کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی طرف سے منظور شدہ حکومت کی تبدیلی میں 50 فیصد خدمت کے سرکاری مراکز کو منسوخ کرنا اور دو سالوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا اور 50 فیڈرل ایجنسیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ یا وزارتوں کے اندر ضم کرنا شامل ہے اور نئے حکومتی وزارتی عہدے بنانے کے علاوہ خصوصی شعبوں میں سی ای او کے عہدے پیدا کرنا بھی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اعلان کیا ہے کہ نئی تنظیم کابینہ کی تشکیل نو کے لئے ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد آل نہیان کے ساتھ ہونے والے مشوروں کے بعد سامنے آئی ہے کیوںکہ اسی کے مطابق شیخ محمد بن راشد نے گزشتہ مئی میں متحدہ عرب امارات کے اس حکومتی اجلاس کی سرگرمیوں کے اختتام کے موقع پر اعلان کیا ہے جو اون لائن "کوویڈ 19 کے بعد کی تیاری" کے عنوان سے منعقد ہوا تھا اور اس میں 100 سے زائد وفاقی اور مقامی سرکاری ایجنسیوں کے عہدیداروں نے شرکت کی تھی۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)