اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی وزارت خارجہ کی جانب سے فلوٹنگ آئل ٹینک فائل (صافر) کو باقی سیاسی فائلوں سے علیحدہ کرنے کی درخواست کا جواب دیا کیونکہ اگلے بدھ کے دن 15 جولائی کو علیحدہ سیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یمن پرامید ہے کہ ممبران ہر قسم کی تباہی سے بچنے کے لئے مستحکم اقدامات اختیار کرنے کا طریقہ اپنائیں گے کیونکہ اگر ٹینک سے تیل نکلے گا تو "ماحولیاتی بم" پھٹ جائے گا۔
اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل نمائندہ عبد اللہ السعدی نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل نے یمنی حکومت کے مطالبات کو قبول کر لیا ہے اور اس معاملہ کو کونسل کی توجہ حاصل ہوئی ہے اور آئندہ ہفتے اس مسئلے پر بات چیت کرنے میں پیشرفت ہوگی جس کے نتیجے میں مناسب اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔(۔۔۔)
بدھ 17 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 08 جولائی 2020ء شماره نمبر [15198]