انقرہ نے سرت کی جنگ کا نقشہ کیا شائع

طرابلس میں وفاقی حکومت کی حامی فورسز کو مشرق میں واقع سرت کی طرف جانے کے لئے تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
طرابلس میں وفاقی حکومت کی حامی فورسز کو مشرق میں واقع سرت کی طرف جانے کے لئے تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ترکی کی صدارت نے وہ نقشے شائع کیے ہیں جس میں سرت شہر کی جانب لیبیا کی وفاقی حکومت کی ہمنوا فورسز کی سرگرمیوں کو دکھایا گیا ہے اور یہ نقشے متوقع سرت کی جنگ کی خصوصیات کی وضاحت کرتے ہیں اور یہ اقدام مغربی لیبیا میں الوطیہ اڈہ پر ہونے والی بمباری کے کچھ دن بعد سامنے آیا ہے جبکہ ترکی کے وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف طرابلس میں تھے۔

سرت میں عام صورتحال کے نقشہ کے عنوان سے ترک ایوان صدر کی رابطہ خدمات کے ذریعہ شائع کردہ ایک نقشہ میں دکھایا گیا ہے کہ "الوفاق" حکومت کی افواج لیبیا کی اس نیشنل آرمی فورسز کے زیر اہتمام مقامات کی طرف کوچ کر رہے ہیں جو فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی زیرقیادت ہے اور یہ سرت کے قریب القرضابية نامی ایک ایئر بیس ہے اور جنوب میں الجفرة اڈہ ہے اور ترکی کے ان نقشوں میں روسی "ویگنر" سیکیورٹی کمپنی کے عناصر کی تعیناتی کے مقامات بھی شامل ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 17 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 08 جولائی 2020ء شماره نمبر [15198]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]