پومپیو کی انتباہ سے لبنان ایرانی تیل کی درآمد نہ کرنے پر مجبور

لبنانی وزیر توانائی ريمون غجر کو دیکھا جا سکتا ہے
لبنانی وزیر توانائی ريمون غجر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

پومپیو کی انتباہ سے لبنان ایرانی تیل کی درآمد نہ کرنے پر مجبور

لبنانی وزیر توانائی ريمون غجر کو دیکھا جا سکتا ہے
لبنانی وزیر توانائی ريمون غجر کو دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ روز لبنان کے وزیر توانائی ريمون غجر نے ایران سے تیل درآمد کرنے کے کسی منصوبے کے وجود سے انکار کیا ہے اور یہ انکار اس دن کے بعد سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے ساتھ تیل خریدنے کے معاہدہ پر دستخط کرنے کی صورت میں لبنان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

لبنان کے سیاسی حلقوں میں پومپیو کی انتباہ پر بہت زیادہ ردعمل ظاہر کیا گیا ہے اور خاص طور پر جب حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کی اس تقریر کے جواب میں یہ اقدام اٹھایا گیا جس نمیں انہوں نے حکومت سے ایران کا تیل خریدنے اور اس کے خود کفالت کے معاشی ماڈل کی تقلید کرنے کا مطالبہ کیا۔(۔۔۔)
 
جمعہ 19 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 10 جولائی 2020ء شماره نمبر [15200]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]