اتحاد نے حوثیوں کی دو بکتر بند کشتیوں کو کیا تباہ

اتحادی فوج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کو دیکھا جا سکتا ہے
اتحادی فوج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

اتحاد نے حوثیوں کی دو بکتر بند کشتیوں کو کیا تباہ

اتحادی فوج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کو دیکھا جا سکتا ہے
اتحادی فوج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کو دیکھا جا سکتا ہے
یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کی مشترکہ فورسز نے حوثی ملیشیاؤں سے وابستہ دو ریموٹ بکتر بند کشتیوں کو تباہ کردیا ہے اور یہ اس وقت ہوا جب ان سے بین الاقوامی نیویگیشن کو خطرہ محسوس ہوا۔

اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترک المالکی نے کہا ہے کہ مشترکہ فورسز کی کمان نے جمعرات کے روز صبح 3 بج کر 30 منٹ پر ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیاؤں سے تعلق رکھنے والے دو فوجی اہداف کو نشانہ بنانے اور اسے تباہ کرنے کے لئے ایک مخصوص آپریشن صلیف بندرگا کے جنوب میں 6 کیلو میٹر کی دوری پر کیا ہے کیونکہ ان دونوں کشتیوں سے جہاز رانی کے راستوں، عالمی تجارت، اور علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو خطرہ محسوس ہوا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 19 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 10 جولائی 2020ء شماره نمبر [15200]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]