"کورونا" وبا کنٹرول سے باہر اور ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے

جنوبی افریقی شہر برابكان میں پیر کے دن  رضاکاروں خوراک کی امداد تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں "کوویڈ ۔19" کی وبا اب بھی قابو سے باہر ہے جبکہ "آکسفیم" تنظيم اور اقوام متحدہ نے اس وبائی مرض کی وجہ سے قحط سالی کا سامنا کرنے کے خطرہ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیڈروس ادھانوم گیبرسوس نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ جب ممالک صحت عامہ کے بنیادی اقدامات پر مبنی ایک جامع نقطہ نظر اپناتے ہیں جن میں معاملات کے سلسلہ میں غور وفکر، الگ تھلگ رہنے کی سوچ، جانچ اور علاج کرانے کی فکر شامل ہوتی ہے تو وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ لیکن دنیا کے بیشتر حصوں میں وائرس قابو میں نہیں ہے اور معاملہ خراب سے خراب ہوتا جا رہا ہے۔(۔۔۔) وبا اب بھی بڑھتی جا رہی ہے اور پچھلے چھ ہفتوں میں کیسوں کی کل تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 19 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 10 جولائی 2020ء شماره نمبر [15200]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]