حوثیوں کی کشیدگی کے بعد سعودی عرب کے ساتھ وسیع پیمانہ پر اظہار یکجہتی

کرنل ترکی المالکی کو رواں ماہ کے اوائل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران حوثی میزائلوں کی باقیات دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کرنل ترکی المالکی کو رواں ماہ کے اوائل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران حوثی میزائلوں کی باقیات دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

خلیجی اور عرب ریاستوں اور بین الاقوامی اور اسلامی تنظیموں نے یمن کے حوثیوں کی طرف سے ڈرون جہاز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے سعودی عرب کے عام شہریوں پر کی جانے والے حملوں کی مذمت کی ہے لیکن یہ بھی یاد رہے کہ قانون کی حمایت کرنے والے اتحادی فوجوں نے ان میزائلوں کو تباہ وبرباد کر دیا ہے۔

ایران سے منسلک حوثی ملیشیاؤں کے حملوں میں 4 بیلسٹک میزائل اور 7 ڈرون جہاز استعمال کئے گئے ہیں لیکن ان سب کو مکمل طور پر روک کر تباہ وبرباد کردیا گیا ہے اور یہ سب ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران کو اپنے شہروں میں پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے والے پراسرار بم دھماکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ یہ کوئي عجیب بات نہیں ہوگی کہ ایران خطے میں اپنے اوزاروں کے ذریعہ ایک خونی کشیدگی کی طرف گامزن ہوگا اور خاص طور پر نومبر کے ماہ میں ہونے والے امریکی انتخابات سے پہلے ایسا کرنا ہوگا تاکہ وہ بین الاقوامی برادری پر دباؤ ڈال سکے اور تہران حکومت کی بے عزتی کو ختم کر سکے جو اپنے بدترین ایام میں ہے۔(۔۔۔)

منگل  23 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 14 جولائی 2020ء شماره نمبر [15204]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]