روس - ترک گشت کو نشانہ بنائے جانے کے بعد شدید حملے ہوئے

گزشتہ روز شمال مغربی شام میں واقع اریحا شہر کے قریب ترکی اور روسی گشت کو نشانہ بنانے والے بم دھماکے کے بعد اٹھتے ہوئے دھواں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

شام کے شمال مغرب میں حلب-لاذقیہ روڈ پر ترک فوج کے ساتھ گشت کے دوران روسی فوج کے 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد روس نے لاذقیہ اور ادلب کے دیہی علاقوں میں شدید حملے کئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اس گشت کو بندوق برداروں کے ذریعہ تیار کردہ گھات کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ راستے میں نصب ایک بارودی مواد پھٹا جس کے نتیجے میں تین فوجی زخمی ہوگئے۔

وزارت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق  بم دھماکے میں متعدد ترک فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں لیکن روسی ذرائع نے ترکی کی طرف سے زخمی ہونے والوں کی تعداد یا ان کی سنگینی حالت کی وضاحت نہیں کی ہے۔(۔۔۔)

بدھ  24 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 15 جولائی 2020ء شماره نمبر [15205]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]