قریب ہی الکاظمی کی طرف سے سعودی عرب کا دورہ

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے
عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

قریب ہی الکاظمی کی طرف سے سعودی عرب کا دورہ

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے
عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے
ایک عراقی اہلکار نے کل عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے سعودی عرب کے جلد آنے والے دورے کے بارے میں بات کی ہے اور یہ بھی  ایسے وقت میں جب بغداد نے دونوں فریقوں کے مابین پہلے سے طے شدہ افہام وتفہیم کے دستاویز کو فعال بنانے کے لئے ریاض کے ساتھ معاہدہ کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب میں عراقی سفیر قحطان الجنابي نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ یہ بات یقینی ہے کہ وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سعودی عرب کے دورے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ان کے غیر ملکی دورے کے پروگرام میں پہلے ممالک میں سے ایک ہے لیکن انہوں نے آنے والے دورے کے لئے کوئی تاریخ نہیں بتائی  ہے لیکن یہ بتایا ہے کہ ان شاء اللہ بہت جلد یہ دورہ ہوگا۔(۔۔۔)

بدھ  24 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 15 جولائی 2020ء شماره نمبر [15205]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]