امریکہ لبنان میں "یونیفیل" کی مالی اعانت کرنے سے دستبردارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2393166/%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%8C%D9%81%DB%8C%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%A7%D8%B9%D8%A7%D9%86%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D8%A8%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1
امریکہ لبنان میں "یونیفیل" کی مالی اعانت کرنے سے دستبردار
جنوبی لبنان میں بین الاقوامی ایمرجنسی فورس کو دیکھا جا سکتا ہے (یونیفیل)
بیروت: محمد شقير
TT
TT
امریکہ لبنان میں "یونیفیل" کی مالی اعانت کرنے سے دستبردار
جنوبی لبنان میں بین الاقوامی ایمرجنسی فورس کو دیکھا جا سکتا ہے (یونیفیل)
الشرق الاوسط کو مغربی سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں جنوبی لبنان کے اندر بین الاقوامی ایمرجنسی فورسوں (یونیفیل) کی توسیع کی جائے گی لیکن اسی کے ساتھ واشنگٹن نے اس کی اس مالی اعانت سے باز رہنے کے اشارے دئے ہیں جس کی اسے ضرورت ہے تاکہ وہ قرارداد 1701 پر عمل درآمد کے لئۓ لبنانی فوج کی مدد کرسکے اور یونیفیل کے بجٹ میں کمی ہونے کی وجہ سے جنوبی لبنان میں اسے اپنے بہت سے عناصر کم کرنے ہوں گے۔
واشنگٹن نے ہر بار جب بھی يونيفيل کی توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے شام کے ساتھ لبنان کی بین الاقوامی سرحدوں کی طرف بڑھنے اور جنوب میں اس کے کردار کو متحرک کرنے کی ضرورت کے ضمن میں اپنے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے جو ان قوتوں کے مشن کے نفاذ میں رکاوٹ بننے والے "حزب اللہ" کے موقف سے ٹکراؤ کا سبب بنتا ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)