امریکہ لبنان میں "یونیفیل" کی مالی اعانت کرنے سے دستبردار

جنوبی لبنان میں بین الاقوامی ایمرجنسی فورس کو دیکھا جا سکتا ہے (یونیفیل)
جنوبی لبنان میں بین الاقوامی ایمرجنسی فورس کو دیکھا جا سکتا ہے (یونیفیل)
TT

الشرق الاوسط کو مغربی سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں جنوبی لبنان کے اندر بین الاقوامی ایمرجنسی فورسوں (یونیفیل)  کی توسیع کی جائے گی لیکن اسی کے ساتھ واشنگٹن نے اس کی اس مالی اعانت سے باز رہنے کے اشارے دئے ہیں جس کی اسے ضرورت ہے تاکہ وہ قرارداد 1701 پر عمل درآمد کے لئۓ لبنانی فوج کی مدد کرسکے اور یونیفیل کے بجٹ میں کمی ہونے کی وجہ سے جنوبی لبنان میں اسے اپنے بہت سے عناصر کم کرنے ہوں گے۔

واشنگٹن نے ہر بار جب بھی يونيفيل کی توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے شام کے ساتھ لبنان کی بین الاقوامی سرحدوں کی طرف بڑھنے اور جنوب میں اس کے کردار کو متحرک کرنے کی ضرورت کے ضمن میں اپنے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے جو ان قوتوں کے مشن کے نفاذ میں رکاوٹ بننے والے "حزب اللہ" کے موقف سے ٹکراؤ کا سبب بنتا ہے۔(۔۔۔)

بدھ  24 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 15 جولائی 2020ء شماره نمبر [15205]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]