ترکی نے سرت کی جنگ کی تیاری کے لئے اپنے ڈرون جہاز کیا تیارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2394306/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%B3%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%DA%88%D8%B1%D9%88%D9%86-%D8%AC%DB%81%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1
ترکی نے سرت کی جنگ کی تیاری کے لئے اپنے ڈرون جہاز کیا تیار
وسطی طرابلس میں ایک فوجی پریڈ کے درمیان "الوفاق" حکومت کے وفادار "طرابلس بٹالین" کے اہلکار کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف بی)
گزشتہ روز یہ اطلاع ملی ہے کہ ترکی نے سرت میں متوقع فوجی آپریشن کی تیاری کے لئے بیرقدار ڈرون جہاز کو مصراتہ میں تعینات کر دیا ہے اور کل میڈیا رپورٹس نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیٹلائٹ کی تصاویر سے مصراتہ میں فضائی اڈے کے آس پاس ڈرونز کے مقامات کا انکشاف ہوا ہے اور ترکی فوج اور لیبیا کی "الوفاق" حکومت کی افواج کے عناصر اور اس کی وفادار فورسز نے گزشتہ ہفتوں کے دوران ہوائی اڈے کے جنوب میں پناہ گاہیں قائم کی ہیں تاکہ سرت میں متوقع آپریشن میں استعمال اور الجفرہ اڈہ پر حملہ کیا جا سکے۔ پیر کے روز ترک وزیر خارجہ مولود جاويش اوغلو نے اعلان کیا ہے کہ سرت میں فوجی آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]