"اوپیک پلس" معاہدہ میں توسیع کے اشارے

سعودی وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان کو دیکھا با سکتا ہے(الشرق الاوسط)
سعودی وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان کو دیکھا با سکتا ہے(الشرق الاوسط)
TT

"اوپیک پلس" معاہدہ میں توسیع کے اشارے

سعودی وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان کو دیکھا با سکتا ہے(الشرق الاوسط)
سعودی وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان کو دیکھا با سکتا ہے(الشرق الاوسط)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کل کہا ہے کہ "اوپیک پلس" معاہدہ میں مزید دو سال کی توسیع ہوگی اور شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے العربیہ چینل کو بیان دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ یہ معاہدہ اپریل 2022 تک جاری رہے گا اور  انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدہ میں ایک واضح متن بھی شامل ہے جس میں توسیع پر غور کرنے کے لئے اس سال کے آخر میں ایک اجلاس منعقد کئے جانے کی بات کی گئی ہے۔

شہزادہ عبد العزیز نے مزید کہا کہ آئل مارکیٹ کورونا سرنگ سے اب تک نہیں نکل سکی ہے اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آنے والے عرصے میں ابھی بھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے ختم ہونے تک بحالی نظام کے ایک حصے کے طور پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئل مارکیٹ نگران اتھارٹی کے ذریعہ ایک ماہانہ اجلاس ہوگا۔(۔۔۔)

جمعہ 26 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 17 جولائی 2020ء شماره نمبر [15207]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]