ٹویٹر کے ہیک کئے جانے کی وجہ سے عالمی سطح پر پریشانیوں کا سامنا

ٹویٹر کے ہیک کئے جانے کی وجہ سے عالمی سطح پر پریشانیوں کا سامنا
TT

ٹویٹر کے ہیک کئے جانے کی وجہ سے عالمی سطح پر پریشانیوں کا سامنا

ٹویٹر کے ہیک کئے جانے کی وجہ سے عالمی سطح پر پریشانیوں کا سامنا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کی سیکیورٹی ہیکنگ کے باعث عالمی سطح پر ایک الجھن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پرسو کمپنی کے حصے گرنے لگے ہیں اور یہ ہیکنگ سابق امریکی صدر براک اوباما، ان کے نائب اور صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائڈن اور ان کے علاوہ دیگر شخصیات حیسے کانی ویسٹ، ان کی اہلیہ کم کارداشیئن، تاجر جیف بیزوس، مائیکل بلومبرگ، بل گیٹس  اور ایلون مسک کے اکاؤنٹ تک پہنچ گئی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 26 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 17 جولائی 2020ء شماره نمبر [15207]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]