خلیج تعاون کونسل ریاستوں اور عراق کے مابین بجلی کے نیٹ ورک کو جوڑنے والے منصوبے کے لئے امریکہ نے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور امریکی محکمہ خارجہ نے کل ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس منصوبے کو آسان بنانے اور ضرورت پڑنے پر مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق کی حکومت، خلیج تعاون کونسل اور امریکہ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد کے طور پر اپنے مابین اقتصادی اور توانائی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 27 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 18 جولائی 2020ء شماره نمبر [15208]