روس اور ترکی کے مابین شمالی شام کے سلسلہ میں پیغام جاریhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2397251/%D8%B1%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%B4%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%DB%8C%D8%BA%D8%A7%D9%85-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C
روس اور ترکی کے مابین شمالی شام کے سلسلہ میں پیغام جاری
گزشتہ روز شام کے مشرقی شمال کے درباسيہ کے قریب ایک روسی گاڑی کو بم دھماکے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (هاوار)
پچھلے دو دنوں میں شمال مشرقی اور شمال مغربی شام میں فوجی واقعات کا ایک سلسلہ رونما ہوا ہے جس میں روسی اور ترکی کی فوجوں کے مابین پیغام کا تبادلہ ہوا ہے اور شامی حزب اختلاف کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد سے تعلق رکھنے والے جنگی طیاروں نے فرات کے مشرق میں دیر الزور کے دیہی علاقوں میں "ایرانی مقامات" پر حملے کئے ہیں اور یہ اس وقت ہوا جب حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ متشدد دھماکوں نے عراقی سرحد سے قریب ایرانی فورسز اور وفادار ملیشیا کے اثر ورسوخ کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اسی سلسلہ میں کرد "ہاورہ" ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے کہ حسکہ کے شمال مغرب میں ایک روسی ٹھکانہ پر کسی ایسے نامعلوم طیارے سے گولہ باری کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ترک ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد روسی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)