پومپیو نے چینیوں سے کمیونسٹ پارٹی کے طریقۂ کار کو بدلنے کا کیا مطالبہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2409261/%D9%BE%D9%88%D9%85%D9%BE%DB%8C%D9%88-%D9%86%DB%92-%DA%86%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D9%85%DB%8C%D9%88%D9%86%D8%B3%D9%B9-%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%B7%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%82-%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%D8%AF%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81
پومپیو نے چینیوں سے کمیونسٹ پارٹی کے طریقۂ کار کو بدلنے کا کیا مطالبہ
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو دیکھا جا سکتا ہے
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے حالیہ یورپی دورہ میں ہونے والے اپنے پریس بیانات کے ضمن میں چینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکمران کمیونسٹ پارٹی کے طریقۂ کار میں تبدیلی لائیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے ہوسٹن میں چینی قونصل خانے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اس پر جاسوسی کرنے، کورونا ویکسین سے متعلق دفاعی رازوں اور طبی تحقیق کو چرانے کی کوشش کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے جس کی وجہ سے واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین باہمی کشیدگی تیزی سے بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]