سیسی کی طرف سے لائن اپ کی دعوت اور انقرہ کی طرف سے کشیدگی کا اضافہ

کل دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں "زاویہ ریفائنری" کے سامنے لیبیا کے "آئل کمپنیز گارڈ" کے عناصر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے اپنے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بے مثال چیلینجز کا مقابلہ کرنے میں ایک صف میں رہیں جن سے مصر گزر رہا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز "23 جولائی انقلاب" کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر مصری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا ہے کہ ہماری قومی سلامتی کو درپیش خطرات کی وجہ سے ہم عوام کے حقوق اور فوائد کے تحفظ کے لئے جامع اور بااثر قابلیت کے مالک ہونے کے خواہش مند ہیں اور اس وقت ہماری قومی صف بندی لازمی امر ہے۔

السیسی کا انتباہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مصری افواج لیبیا میں مجرم ملیشیاؤں اور غیر ملکی دہشت گرد عناصر سے لڑنے کے لئے ممکنہ فوجی مداخلت کی تیاری کر رہی ہیں کیونکہ  مصر ان سب کاروائی کو اپنی قومی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ سمجھ رہا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 03 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 24 جولائی 2020ء شماره نمبر [15214]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]