"الشرق الاوسط" کے ساتھ ہوک کی گفتگو: تہران حکومت اپنے عوام اور خطے کے لئے خطرناک ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2414051/%D8%A7%D9%84%D8%B4%D8%B1%D9%82-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%88%D8%B3%D8%B7-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%81%D9%88%DA%A9-%DA%A9%DB%8C-%DA%AF%D9%81%D8%AA%DA%AF%D9%88-%D8%AA%DB%81%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D8%B7%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AE%D8%B7%D8%B1%D9%86%D8%A7%DA%A9
"الشرق الاوسط" کے ساتھ ہوک کی گفتگو: تہران حکومت اپنے عوام اور خطے کے لئے خطرناک ہے
برائن ہوک کو دیکھا جا سکتا ہے
ایران میں امریکی مندوب برائن ہوک نے تہران حکومت کے خطرے سے ایرانی عوام اور خطے کے ممالک کو آگاہ کیا ہے اور اس نظام کے خلاف اسلحے کی پابندی سمیت دیگر پابندیوں میں توسیع نہ کرنے کے دباؤ سے بھی خبردار کیا ہے۔
خلیج اور یورپی ممالک پر مشتمل ایک دورہ کے ضمن میں تیونس کے اپنے دورہ کے دوران الشرق الاوسط سے ہونے والی گفتگو میں بتایا ہے کہ ہمارا ایک منصوبہ ہے جس کے لئے ہم سلامتی کونسل کے تمام ممبروں کی توثیق کے خواہاں ہیں، خواہ وہ مستقل ممبر ہوں یا نہیں جیسے کہ تیونس ہے تاکہ ان پابندیوں میں توسیع کی جا سکے جو 13 سال پہلے شروع عائد کی گئی تھیں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]