کل تک اس سال حج کرنے کے لئے منتخب کئے جانے والے متعدد عازمین حاجیوں کی خدمات میں شریک کیڈروں کی حفاظت اور خود حاجیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر احتیاط سے عمل درآمد کے دوران جدہ کے نئے شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر پہنچ گئے ہیں۔
عازمین حج کل ہفتہ کو پانچ شہروں یعنی مدینہ، ریاض، ابھا، تبوک اور جازان سے پہنچے ہیں اور ان کے پہنچنے کے وقت ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مقصد سے ان کی کاروائیاں مکمل کرنے کے لئے ایک خاص راستہ فراہم کیا گیا ہے تاکہ انہیں مکہ المکرمہ میں ان کی رہائش گاہ میں ان کی منتقلی میں تیزی لائی جا سکے جہاں وہ سب آج سے 8 ذی الحجہ تک کورنٹائن میں رہیں گے پھر اس کے بعد یوم توریہ کی ادائگی کے لئے منی جائیں گے۔
سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے تصدیق کی ہے کہ وزارت صحت اور داخلہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے تاکہ صحت اور سلامتی کے پروٹوکول کو ضرورت کے وقت نافذ کیا جا سکے اور انہوں نے اس حج کو تمام تنظیمی، کاروائیوں اور صحت کے معیارات کے طریقۂ کار سے مستثنی قرار دیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 05 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 26 جولائی 2020ء شماره نمبر [15216]