حميدتي: سوڈان کے اندر موجود ادارے امن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں https://urdu.aawsat.com/home/article/2431686/%D8%AD%D9%85%D9%8A%D8%AF%D8%AA%D9%8A-%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%B1-%D9%85%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%AF-%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D8%A7%D9%85%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D9%88%D9%B9-%DA%88%D8%A7%D9%84-%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
حميدتي: سوڈان کے اندر موجود ادارے امن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں
حميدتي کو ام درمان کے مغرب میں واقع النسور کیمپ میں فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے میں (ایس او این اے)
سوڈان میں عبوری خودمختار کونسل کے نائب چیئرمین محمد حمدان دقلو (حمیدتی) نے ملک کے اندر کی جماعتوں پر امن میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ الامہ قومی پارٹی کے رہنما صادق المہدی نے عبوری مرحلہ کو ناکام قرار دیا ہے اور ایک دن کی مدت کو بڑھانے سے انکار کیا ہے۔
گزشتہ روز خرطوم کے ایک کیمپ میں فوجیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں حمیدتی نے کہا ہے کہ ملک کو تباہ کرنے کے لئے کچھ گروہ بغاوت اور حسابات کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری سوڈان میں امن کا حصول چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے ملک کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں جو امن نہیں چاہتے ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ دارفور، جنوبی كردفان اور مشرق کے علاقوں میں ہونے والے قبائلی تنازعات لوگوں کے بنائے ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]