لاتذقیہ دیہی علاقوں میں ایک روسی سائٹ پر لڑائیاں اور گولہ باری

ایک قبائلی رہنما کے قتل کے بعد دير الزور کے دیہی علاقوں میں احتجاج (الشحیل آن لائن صفحہ)
ایک قبائلی رہنما کے قتل کے بعد دير الزور کے دیہی علاقوں میں احتجاج (الشحیل آن لائن صفحہ)
TT

گزشتہ روز شمال مغربی شام میں لاذقيةکے دیہی علاقوں میں زبردست لڑائیاں ہوئیں ہیں جس کے دوران روسی عناصر کو لڑنے والے دھڑوں کی جانب سے میزائل حملوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے۔
 
انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ نے لاذقية کے شمالی دیہی علاقے میں واقع کنسبا محور میں موجود روسی افواج کی جگہوں کو شامی گروہوں کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے سلسلہ میں اطلاع دی ہے جس کی وجہ سے روسی افواج زخمی ہوئے ہیں اور ان کا ایک ہیلی کاپٹر بھی گرایا گیا ہے۔

دوسری جانب کرد کارکنوں نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع القامشلي شہر پر ایک ڈرون جہاز نے اس وقت بمباری کی ہے جب قبائلی رہنماؤں اور شیخوں نے فرات کے مشرق میں کرد-عرب تناؤ پر قابو پانے کے لئے دیر الزور دیہی علاقوں میں واقع عمر عمر نامی تیل کے میدان میں امریکی فوجی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انتظام کیا تھا۔(۔۔۔)

جمعہ 17 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 07 اگست 2020ء شماره نمبر [15228]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]