3 لیبی شخص اور مالٹا کی ایک کمپنی پر امریکی پابندیاں

الوفاق حکومت کی وفادار فورسز سرت لڑائی کے لئے متحرک ہیں (رائٹرز)
الوفاق حکومت کی وفادار فورسز سرت لڑائی کے لئے متحرک ہیں (رائٹرز)
TT

3 لیبی شخص اور مالٹا کی ایک کمپنی پر امریکی پابندیاں

الوفاق حکومت کی وفادار فورسز سرت لڑائی کے لئے متحرک ہیں (رائٹرز)
الوفاق حکومت کی وفادار فورسز سرت لڑائی کے لئے متحرک ہیں (رائٹرز)
امریکی ٹریژری نے کل اسمگلروں کے اس نیٹ ورک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں لیبیا سے اسمگلنگ اور لیبیا کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہونے پر تین لیبیا اور مالٹا کی ایک کمپنی شامل ہے۔

ڈپٹی ٹریژری سکریٹری جسٹن مزینیچ نے بتایا ہے کہ پابندیوں میں فيصل الوادي، مصباح محمد وادی، نور الدين مصباح اور الوفاق کمپنی شامل ہے جو مالٹا کی ایک کمپنی ہے کیونکہ یہ سب طرابلس کے مغرب میں واقع زوارہ کی بندرگاہ کے ذریعے شمالی افریقہ اور جنوبی یورپ کے درمیان غیر قانونی اسمگلنگ کی کاروائیاں کرتے ہیں اور یہ سب "الوفاق حکومت"  کے کنٹرول میں ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 17 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 07 اگست 2020ء شماره نمبر [15228]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]