ترکی نے شام میں اپنی فوجی قیادت کو کیا متحد

ترکی نے شام میں اپنی فوجی قیادت کو کیا متحد
TT

ترکی نے شام میں اپنی فوجی قیادت کو کیا متحد

ترکی نے شام میں اپنی فوجی قیادت کو کیا متحد
ترکی نے شمال مغربی اور شمال مشرقی شام میں اپنی فوجی کارروائیوں کو مربوط کرنے کے لئے ایک مشترکہ کمانڈ سینٹر کے نام سے ایک متحد پلیٹ فارم کو تشکیل دیا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے 23 جولائی کو ہونے والی سپریم ملٹری کونسل کے آخری اجلاس کے دوران نئے رہنماؤں کی تقسیم اور ان کی پوزیشنوں کے تعین سے متعلق ایگزیکٹو فیصلے جاری کیے ہیں اور یہ سارے ذمہداران 30 اگست تک اپنے نئے فرائض سنبھالیں گے۔

اس میٹنگ کے دوران ملٹری شوریٰ کونسل نے "آپریشن پیس شیلڈ ایریا کمانڈ" کے نام سے شام میں آپریشنز کمانڈ کے لئے ایک نیا مرکز تشکیل دیا ہے اور اس کا مرکز شام کے ساتھ متصل صوبہ هطاي کے شہر انطاكيا کے سریین یول علاقے میں ہے اور اردوگان نے اس مرکز کی کمان میجر جنرل هاكان أوزتكين کو سونپی ہے جو کونسل کے دوران ترک فوج کی خصوصی دستوں کے تیسرے بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر مقرر ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 19 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 09 اگست 2020ء شماره نمبر [15230]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]