ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کرنے کے سلسلہ میں خلیج کا متحدہ مطالبہ

ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کرنے کے سلسلہ میں خلیج کا متحدہ مطالبہ
TT

ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کرنے کے سلسلہ میں خلیج کا متحدہ مطالبہ

ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کرنے کے سلسلہ میں خلیج کا متحدہ مطالبہ
"خلیجی عرب ممالک کے تعاون کونسل" کے سکریٹری جنرل نے کونسل کے چھ ممبران ممالک (سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، سلطنت عمان اور قطر) کی جانب سے ایران پر لگی اسلحہ کی پابندی میں توسیع کی درخواست اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی ہے۔

یہ درخواست "خلیجی عرب ممالک کے تعاون کونسل" کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نايف الحجرف نے ایران کی طرف سے دہشت گرد تنظیموں اور نقل وحرکت کو اسلحہ فراہم کرنے کی کاروائی کو روکنے کے سلسلے میں سلامتی کونسل کو بھیجا ہے اور اس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے اور دنیا کی امن وسلامتی اور استحکام کی تحفظ اور ضمانت کے لئے اس پابندی میں توسیع کی جائے۔

خط میں ایران سے روایتی ہتھیاروں کی منتقلی پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 میں ضمنی دفعات میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یاد رہے کہ گزشتہ پابندیاں 18 اکتوبر کو ختم ہوجائیں گی۔(۔۔۔)

پیر 20 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 10 اگست 2020ء شماره نمبر [15231]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]