فرات کے مشرق میں قبیلوں کے درمیان شدید تنازعہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2445661/%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%82-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%82%D8%A8%DB%8C%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF-%D8%AA%D9%86%D8%A7%D8%B2%D8%B9%DB%81
دیر الزور کے ایک رہنماء کو "شامی ڈیموکریٹک فورسز" کے رہنما مظلوم عبدی کو ایک عربی لباس پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
شمال مشرقی شام میں قبائل کے خلاف بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی تنازعہ نکا آغاز ہو گیا ہے اور خاص طور پر فرات کے مشرق میں دیر الزور کے دیہی علاقوں میں واقع العکیدات قبیلے کے "ہتھیار اور دل" پر زیادہ حملہ ہوا ہے۔ ۔ یہ دو وجوہات کی بناء پر ہوا ہے اور پہلی وجہ یہ ہے کہ امریکی سینیٹر لنسی گراہم اور سکریٹری برائے خارجہ مائیک پومپیو نے یہ اعلان کیا ہے کہ امریکی کمپنی "ڈیلٹا کروسینٹ انرجی" نے فرات کے مشرق کو کنٹرول کرنے والی "شامی ڈیموکریٹک فورسز" کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ تیل کی سرمایہ کاری کرکے اسے بیرون ملک برآمد کیا جا سکے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دیر الزور میں واقع العكيدات قبیلہ کے ایک شیخ امطشر جدعان الهفل کا قتل ہو گیا ہے اور شیخ ابراہیم الہفل کو چوٹ لگی ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)