میکرون کی طرف سے لبنانی حکومت کے لئے ایک "بین الاقوامی سایہ" کی کوشش

جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس کو گزشتہ روز بیروت دھماکے کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز) اور دائرہ میں کل رضا کاروں کو متاثرہ لوگوں کو امداد تقسیم کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

کل فرانسیسی صدر مانوئل میکرون نے اگلے مہینے کے شروع میں بیروت واپس ہونے سے قبل لبنانی حکومت کی تشکیل کے لئے ایک بین الاقوامی علاقائی تحفظ کا سایہ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

فرانسیسی صدارت نے اطلاع دی ہے کہ میکرون نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ہونے والے اپنے رابطے کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ابھی تمام متعلقہ افواج کو تناؤ میں اضافہ کرنے اور ہر قسم کی بیرونی مداخلت سے گریز کرنے کی ضرورت ہے اور اسی طرح ہنگامی صورتحال (بحران) کو سنبھالنے کے لئے حکومت کے قیام کی حمایت کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

میکرون نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ہونے والے رابطے میں بھی لبنانی فائل کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے اور اشارہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام مستقل ممبروں کو لبنان اور پورے خطے میں استحکام کے لئے پرسکون ماحول بنانے کے سلسلہ میں ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس ہنگامی بحران کے انتظام کے لئے حکومت کی حمایت کرنے کی بھی ضرورت ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 23 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 13 اگست 2020ء شماره نمبر [15234]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]