کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 750 ہزار سے زیادہ پہنچی

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 750 ہزار سے زیادہ پہنچی
TT

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 750 ہزار سے زیادہ پہنچی

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 750 ہزار سے زیادہ پہنچی
"کوویڈ ۔19" کی وبا پوری دنیا میں پھیلتی ہی جا رہی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 21 ملین کے قریب پہنچ چکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 750 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ہیں اور نئے ممالک اس وائرس کے ویکسین تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز عراق میں کورونا وائرس کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جبکہ وزارت صحت نے 24 گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس کے 3 ہزار 841 کیسوں کے اندراج ہونے کا اعلان کیا ہے اور فروری کے ماہ میں پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاسی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے اور اس طرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 164ہزار ہو گئی ہے اور 5641 افراد کی موت ہوئی ہے۔

کورنٹائن اقدامات کے باوجود عراق مشرق وسطی میں وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے لیکن یہ اب بھی ایران سے بہت دور ہے جہاں قریب 300 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں اور 19 ہزار افراد کی موت ہوئی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 24 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 14 اگست 2020ء شماره نمبر [15235]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]