بیروت بندرگاہ دھماکے کی تحقیقات میں امریکہ شریک ہے

بیروت بندرگاہ دھماکے کی تحقیقات میں امریکہ شریک ہے

جمعہ, 14 August, 2020 - 15:00
ڈیوڈ ہیل کو گزشتہ روز بیروت بندرگاہ دھماکے کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
امریکی انڈر سکریٹری برائے خارجہ ڈیوڈ ہیل نے گزشتہ روز بیروت کا دورہ شروع کیا ہے جو اگلے ہفتہ تک جاری رہے گا اور انہوں نے بیروت پورٹ دھماکے سے متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) دھماکے کی تحقیقات میں لبنانی اور بین الاقوامی تفتیش کاروں کے ساتھ شامل ہوگا اور ہیل نے یہ بھی کہا کہ یہ شرکت لبنانی حکام کی دعوت پر کی گئی ہے۔

اپنے دورے کے دوران ہیل نے سول سوسائٹی کی تنظیموں کے رضاکاروں کی وضاحتیں سنی ہیں اور ان کے ہمراہ لبنان میں امریکی خاتون سفیر  ڈوروتی شیہ بھی موجود تھیں۔


دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں تمییز کی  عدالت کے اٹارنی جنرل جج غسان خوری آج جمعہ کے دن دوپہر سے قبل بیروت بندرگاہ پر صاحب اختیار موجودہ اور سابق وزرا سے پوچھ گچھ شروع کریں گے۔(۔۔۔)


جمعہ 24 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 14 اگست 2020ء شماره نمبر [15235]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا