مشرقی بحیرۂ روم میں اردوگان نے یونان کو دی دھمکی https://urdu.aawsat.com/home/article/2449451/%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%82%DB%8C-%D8%A8%D8%AD%DB%8C%D8%B1%DB%82-%D8%B1%D9%88%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88%DA%AF%D8%A7%D9%86-%D9%86%DB%92-%DB%8C%D9%88%D9%86%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%DB%8C-%D8%AF%DA%BE%D9%85%DA%A9%DB%8C
ایسے وقت میں جب ترکی نے مشرقی بحیرۂ روم میں یونان کے ساتھ تنازعہ حل کرنے کے لئے سوئس اقدام کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے اسی وقت صدر رجب طیب اردوگان نے ایتھنز کی طرف سے اس ترک جہاز "اروچ صدر" کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا جواب دینے کا عزم کیا ہے جو قبرص اور یونان کے مابین سروے کی کاروائیاں کر رہا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاويش اوغلو نے کہا کہ ہم یونان کے ساتھ تنازعہ حل کرنے کے لئے سوئٹزرلینڈ کی پیش کردہ ایک سمجھوتہ پر متفق ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ترکی نے ہمیشہ ہی ان امور پر سفارت کاری اور بات چیت کی حمایت کی ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]