اس وباء پر قابو پانے کے لئے حکام حفاظتی اقدامات ایک بار پھر لگارہے ہیں اور الرمثا خطے کو الگ تھلگ کرنے کے اردنی فیصلہ کو آج نافذ کیا جائے گا جبکہ مراکشی حکام نے مراکش شہر میں محلوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور جہاں تک تیونس کی بات ہے تو اس نے قابس صوبہ کے حامہ اور مغربی حامہ کے علاقوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عراقی وزیر صحت حسن التمیمی نے مزید سخت اقدامات اٹھانے اور نقل وحرکت کو محدود کرنے کے لئے اضافی پابندیاں عائد کرنے اور مستقبل میں دوبارہ جامع کرفیو نافذ کرنے کا عندیہ دیا ہے کیونکہ ملک میں 4،348 نئے کیس اور 75 اموات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔(۔۔۔)
پیر 27 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 17 اگست 2020ء شماره نمبر [15238]