عمان اور اسرائیل کے درمیان خطے میں پیشرفت کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال

عمان اور اسرائیل کے درمیان خطے میں پیشرفت کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال
TT

عمان اور اسرائیل کے درمیان خطے میں پیشرفت کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال

عمان اور اسرائیل کے درمیان خطے میں پیشرفت کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال
گزشتہ روز سلطنت عمان نے مشرق وسطی میں جامع امن کے مطالبے کی تجدید کرتے ہوئے امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے اور فلسطینی عوام کے جائز مطالبات کو پورا کرنے پر زور دیا ہے۔

عمان کی وزارت برائے امور خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر یوسف بن علوی کو خطے میں پیشرفت پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے گزشتہ روز اپنے اسرائیلی ہم منصب گبی اشکنازی کی طرف سے فون آیا تھا اور یہ فون متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باضابطہ تعلقات قائم کرنے کے معاہدہ پر ایک ہفتہ سے بھی کم عرصے بعد آیا ہے۔

عمانی وزارت برائے امور خارجہ نے اپنی ٹویٹر سائٹ پر کہا ہے کہ بن علوی نے اشکنازی کے مشرق وسطی میں جامع اور انصاف پسندانہ امن کے حصول کی حمایت میں سلطنت کے موقف کی تصدیق کی ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ آزاد ریاست جس کی دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہے بنانے کے لئے فلسطینی عوام کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت یہی عرب موقف کے عین مطابق ہے۔(۔۔۔)

منگل 28 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 18 اگست 2020ء شماره نمبر [15239]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]