عالمی صحت: کسی بھی ویکسین نے ہمارے شروط کو پورا نہیں کیا

علاقہ میں وسطی مشرقی دفتر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پریس کانفرنس کا اسکرین شاٹ دیکھا جا سکتا ہے (ڈبلیو ایچ او)

TT

ایسے وقت میں جب "کوویڈ ۔19" کے کیسوں کی تعداد دنیا بھر میں 22 ملین سے تجاوز ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 790 ہزار کے قریب پہنچ گئیں ہیں اب امیدیں ویکسین کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور سال کے اختتام سے قبل اس کی تیاری اور تقسیم کے آغاز سے وابستہ ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں محکمہ صحت پروگراموں کے ڈائریکٹر رنا الحجة نے کہا ہے کہ "کوویڈ ۔19" کے لئے کوئی ایسی ویکسین موجود نہیں ہے جو عالمی ادارہ صحت کے شرائط کو پورا کرسکے۔

الحجة نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تنظیم کی شرائط یہ ہیں کہ ویکسین کو کلینیکل ٹرائلز کے 3 مراحل سے گزارا جائے جس سے حفاظت، اثر اور افادیت کی جانچ ہو سکے اور یہ شرائط ماسکو کے ذریعہ تیار کردہ روسی ویکسین میں حاصل نہیں ہے اور وہ تیسرے مرحلہ سے نہیں گزرا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 01 محرم الحرام 1442 ہجرى - 20 اگست 2020ء شماره نمبر [15241]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]