سعودی وزیر توانائی: تیل کی طلب بحران سے قبل جلد ہی اپنی سطح پر آجائے گی

کرنل ترکی المالکی کو دیکھا جا سکتا ہے
کرنل ترکی المالکی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

سعودی وزیر توانائی: تیل کی طلب بحران سے قبل جلد ہی اپنی سطح پر آجائے گی

کرنل ترکی المالکی کو دیکھا جا سکتا ہے
کرنل ترکی المالکی کو دیکھا جا سکتا ہے
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کی طلب جلد اور بہت حد تک کورونا وبائی مرض سے پہلے کی سطح پر آجائے گی اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ پچھلے تین ماہ میں تیل کی عالمی منڈیوں کے بنیادی اصولوں میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

شہزادہ عبد العزیز نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کل منعقدہ مشترکہ وزارتی نگرانی کمیٹی "اوپیک پلس" کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ پٹرول ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی توقعات، عالمی توانائی ایجنسی اور امریکی توانائی ایجنسی کے مطابق دنیا اس سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل تیل کی طلب کی سطح پر یعنی 97 فیصد تک پہنچ جائے گی۔(۔۔۔)

جمعرات 01 محرم الحرام 1442 ہجرى - 20 اگست 2020ء شماره نمبر [15241]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]