کورونا کی وجہ سے تعلیم کے دوبارہ شروع ہونے کے طریقۂ کار میں نے تضاد

ایک صحت کارکن کو روم کے ایک موبائل کلینک میں کورونا کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)

TT

عرب ممالک کی جانب سے طلبہ کو کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچانے کے لئے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تاریخ میں احتیاطی تدابیر مختلف انداز میں اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعدد ممالک اسکول کے پہلے ہفتوں میں فاصلاتی تعلیم کی طرف مائل ہیں اور کچھ دن پہلے سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ ابتدائی سات ہفتوں کے لئے سرکاری تعلیم کے تمام مراحل فاصلاتی تعلیم کے انداز میں شروع ہوں گے اور اسی طرح یونیورسٹیوں اور تکنیکی تعلیم کے نظریاتی کورسوں اور عملی اور تربیتی کورسوں کا بھی آغاز ہو جائے گا۔(۔۔۔)

پیر 05 محرم الحرام 1442 ہجرى - 24 اگست 2020ء شماره نمبر [15245]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]