پومپیو کو دوسرے عرب ممالک کو راضی کرنے کی امیدhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2468951/%D9%BE%D9%88%D9%85%D9%BE%DB%8C%D9%88-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%85%D9%85%D8%A7%D9%84%DA%A9-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D8%A7%D8%B6%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%AF
کہنی سے مصافحہ کرتے ہوئے نیتن یاھو کو امریکی وزیر خارجہ کا کل اپنے دفتر میں استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
گزشتہ روز اسرائیل کا اچانک دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو متحدہ عرب امارات اور عبرانی ریاست کے مابین امن معاہدے پر دستخط کے بعد عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ معمول پر لانے کی راہ پر گامزن ہونے کی امید کرتے نظر آرہے ہیں۔
تل ابیب کے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خطے میں امریکی انتظامیہ کی سربراہی میں امن عمل میں فلسطینیوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور شاید ایک جامع پیکیج کے تحت متعدد عرب ممالک کو شامل کرنا ہے اور ان ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امریکی انتظامیہ جو اس کے اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین پھوٹ ڈال رہی ہے اس کو احساس ہے کہ فلسطینیوں کے بغیر امن کا کوئی حقیقی کام نہیں ہو سکتا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]