ایران نئے مشرق اوسط کے اتحاد سے خوفزدہ ہے

ایران نئے مشرق اوسط کے اتحاد سے خوفزدہ ہے

منگل, 25 August, 2020 - 14:15
کل تہران کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں ایک ایسے ممکنہ عراقی، مصری اور اردنی اتحاد کے سلسلہ میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جس کے لئے اس ہفتے یا آئندہ ہفتے عمان میں ایک سربراہی کانفرنس منعقد ہوگی اور اس میں اردن کے شاہ عبد اللہ دوم، مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی بھی جمع ہوں گے۔

ممکنہ اتحاد کے سلسلہ میں پہلی بار گزشتہ سال تجویز پیش کی گئی تھی اور حال ہی میں اسے "نئے مشرق" اور "نئے شام" کے عنوان سے دوبارہ پیش کیا گیا ہے اور عراقی وزیر اعظم نے واشنگٹن کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پہلے عنوان کی طرف اشارہ کیا ہے۔(۔۔۔)


منگل 06 محرم الحرام 1442 ہجرى - 25 اگست 2020ء شماره نمبر [15246]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا