السراج حکومتی ردوبدل کے ساتھ مظاہروں کو روکنے کی کوشش کررہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2471191/%D8%A7%D9%84%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%AC-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA%DB%8C-%D8%B1%D8%AF%D9%88%D8%A8%D8%AF%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D9%85%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D9%88%DA%A9%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4-%DA%A9%D8%B1%D8%B1%DB%81%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
السراج حکومتی ردوبدل کے ساتھ مظاہروں کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں
السراج کو گزشتہ روز وزارت داخلہ کے سیکرٹری خالد مازن سے ملاقات کرنے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (صدارتی کونسل)
فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں لیبیا کی نیشنل آرمی نے اسٹریٹجک شہر سرت کے نواح میں اپنی افواج کی تیاری کی سطح کو بڑھا دیا ہے اور ترکی اور فائز السراج کی سربراہی میں "الوفاق" حکومت کے ملیشیاؤں کی طرف سے کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لئے الرٹ کی حالت کا اعلان کیا ہے کیونکہ السراج نے خدمات اور رہائشی حالات کے بگڑنے کی وجہ سے دارالحکومت طرابلس میں ان کی حکومت کے خلاف ہونے والے اور مسلسل تیسرے دن میں داخل ہونے والے مظاہروں کے سلسلہ میں ایک سرکاری ردعمل کے طور پرایک فوری وزارتی رد و بدل کا اشارہ کیا ہے۔
"نیشنل آرمی" میں "وقار آپریشن" کمرے کے میڈیا سینٹر نے بتایا ہے کہ اس کی فوج نے علاقے میں حملہ کرنے کے لئے شامی ترک ملیشیاؤں کے متحرک ہونے کی معلومات کے پہنچنے کے بعد ریڈ لائن (سرت - الجفرہ) میں زیادہ سے زیادہ تیاری کو بڑھا دیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)