آج کویت میں وزیر داخلہ کے اعتماد کے لئے ووٹنگ

آج کویت میں وزیر داخلہ کے اعتماد کے لئے ووٹنگ
TT

آج کویت میں وزیر داخلہ کے اعتماد کے لئے ووٹنگ

آج کویت میں وزیر داخلہ کے اعتماد کے لئے ووٹنگ
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) آج وزیر داخلہ انس الصالح سے متعلق اعتماد حاصل کرنے کی درخواست کے سلسلہ میں ووٹ ڈالنے کے لئے ایک خصوصی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

توقع ہے کہ حکومت کو وزیر سے متعلق دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کے سلسلہ میں کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ پرسو روز کابینہ نے اپنے اجلاس کے بعد اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وزیر انس الصالح کو قومی اسمبلی کی طرف سے کافی اعتماد حاصل ہوگا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کام کو اچھے انداز سے کیا ہے۔

سیکیورٹی لیک ہونے کے معاملے کے انکشاف کے بعد حکومت صالح کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں قائل نظر آتی ہے کیونکہ اس اقدام میں ریاستی سیکیورٹی سروس کے ڈائریکٹر جنرل اور سات دیگر افسران کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس ریکارڈ شدہ دستاویزات کو عوامی استغاثہ کی طرف بھیجا بھی گیا تھا۔(۔۔۔)

بدھ 07 محرم الحرام 1442 ہجرى - 26 اگست 2020ء شماره نمبر [15247]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]